اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 ہماری قومی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جس نے ایک آزاد اور خود مختار وطن کی بنیاد رکھی۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور حکیم الامت علامہ اقبال کے خواب نے پاکستان کے قیام کو حقیقت کی شکل دی، اور یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی ان …
یوم پاکستان ہمیں اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ،وفاقی وزیر برائے ریلوے

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 ہماری قومی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جس نے ایک آزاد اور خود مختار وطن کی بنیاد رکھی۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور حکیم الامت علامہ اقبال کے خواب نے پاکستان کے قیام کو حقیقت کی شکل دی، اور یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی ان لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت آج ہم آزاد ہیں۔یومِ پاکستان پر قوم کے نام اپنے پیغام میں محمد حنیف عباسی نے پاکستان ریلوےکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے ملکی معیشت اور ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں محکمہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ریلوے کے نظام میں جدت لانے سے نہ صرف مسافروں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ اس سے ملکی تجارت، صنعت اور علاقائی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ یومِ پاکستان ہمیں "اتحاد، ایمان اور تنظیم” کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے۔ پیغام کے آخر میں انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ ہم ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھائیں گے تاکہ پاکستان ایک مضبوط ریاست کے طور پر ابھر سکے۔








