پانچ روزہ سول، کمرشل اور شریعہ انٹیگریٹڈ ثالثی تربیتی پروگرام 20 اگست سے شروع ہوگا

سول، کمرشل اور شریعہ انٹیگریٹڈ ثالثی سے متعلق پانچ روزہ تربیتی پروگرام 20 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سول، کمرشل اور شریعہ انٹیگریٹڈ ثالثی سے متعلق پانچ روزہ تربیتی پروگرام 20 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا ،جس میں ملک بھر سے مختلف مذہبی و سماجی برادریوں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما شرکت کریں گے۔تربیتی پروگرام کا انعقاد وزارت قانون و انصاف کے تحت قائم انٹرنیشنل میڈی ایشن اینڈ آربیٹریشن سینٹر (آئی ایم اے سی) کی جانب سے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن آربیٹریشن سینٹر

(او آئی سی-اے سی) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب 20 اگست کو کامسیٹس اسلام آباد میں ہوگی جس میں وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں سول، کمرشل اور شریعہ سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کے طریقہ کار، اصولوں اور عملی پہلوئوں پر شرکا کو تربیت دی جائے گی۔