یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ سال 2017ءکے دوران بحری جہازوں کو توڑ کر خام مال حاصل کرنے کے حوالے پاکستان تیسرا بڑا ملک رہا ہے اور دوران سال قومی شپ بریکنگ کی صنعت سے بحری جہازوں کو توڑ کر 3.459 ملین ٹن خام مال حاصل کیا گیا۔ یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی) کی رپورٹ کے مطابق سال 2017ءکے …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ سال 2017ءکے دوران بحری جہازوں کو توڑ کر خام مال حاصل کرنے کے حوالے پاکستان تیسرا بڑا ملک رہا ہے اور دوران سال قومی شپ بریکنگ کی صنعت سے بحری جہازوں کو توڑ کر 3.459 ملین ٹن خام مال حاصل کیا گیا۔ یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی) کی رپورٹ کے مطابق سال 2017ءکے دوران بھارت میں شپ بریکنگ کی صنعت سے 6.323 ملین ٹن جبکہ بنگلہ دیش سے 6.260 ملین ٹن خام مال حاصل ہوا تھا۔ اس طرح پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے جہاں پر شپ بریکنگ کی صنعت سے 3.459 ملین ٹن خام مال حاصل ہوا جبکہ چین میں 3.445 ملین ٹن وزنی بحری جہازوں کی بریکنگ کی گئی۔

مزید خبریں