یونان میں کشتیوں کی ٹکر سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

80

ایتھنز ۔ 10 اگست (اے پی پی) یونان کے جزیرہ نما علاقے پیلوپونسے کے مشرق میں واقع خلیجآرگولک میں دو کشتیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔کوسٹ گارڈز کی ٹیم نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ پورٹو چیلی اور سپیٹس جزائر کے درمیان ہوا۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ کشتی ایک دوسری کشتی سے ٹکراکر گر کر تباہ ہو گئی جس میں تین یونانی شہری حادثہ کا شکار ہو گئے۔