یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ ترک ثقافت کو بیرون ملک متعارف کرا رہا ہے، وزیر اعظم بن علی یلدرم

استنبول ۔16 اگست (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ ترک ثقافت کو بیرون ملک متعارف کرا رہا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق دارالحکومت استنبول میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کی سالانہ تقریب مین خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ترکی کا رخ مغرب اور مشرق دونوں کی جانب ہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو متنبہ کیا کہ وہ سماجی میڈیا کی زبان سے پرہیز کریں اور ترک زبان کا تحفظ کرنے میں زیادہ توجہ و احتیاط سے کام لیں۔یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کی بیرون ملک سرگرمیوں کے لیے تعریفی الفاظ صرف کرنے والے وزیر اعظم نے کہا کہ ادرے کی خدمات قابل تحسین ہیں اور وہ انسٹیٹیوٹ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم گزشتہ15 برسوں سے وقت کے تقاضے کے مطابق خارجہ پالیسیوں میں بھی تبدیلیاں لنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔