یونیسف وفد کا انسداد پولیو کے حوالے سے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ

158
UNICEF
UNICEF

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):یونیسف وفد نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے لاہور ریلوے سٹیشن کادورہ کیا۔سی ای او یونیسف پنجاب کی سربرائی میں 30 رکنی وفد نے لاہور ریلوے سٹیشن پر جاری پولیو ویکسینیشن مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔یونیسف وفد کے ہمراہ 20 سے زائد میڈیا انفلوئنسرز بھی موجود تھے۔

ڈویژنل میڈیکل آفیسرصائمہ ممتاز اور ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اسد نے یونیسف وفد کو لاہور سٹیشن کا دورہ کروایا۔بچوں کو پولیو ویکسینیشن دینے کے حوالے سے ریلوے کے تعاون سے سٹیشن پر ویکسینیشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈی ایم او ریلوے کا کہنا تھا کہ اب تک ریلوے سٹیشن پر5 سال سے کم عمر کے40 ہزار بچوں کو ویکسینیٹ کیا جا چکا ہے۔

ڈی سی او ریلوے غلام فرید اسد نے یونیسف وفد کو ریلوے سٹیشن کی تاریخ بارے آگاہ کیا۔واضح رہے یونیسیف وفد نے سٹیشن پر بچوں کو پولیو ویکسینیشن دینے کے حوالے سے ریلوے کے تعاون کو سراہا۔