ماہ مبارک سے قبل خوراک کے ہر چھوٹے بڑے کارروبار کو چیک کیا جائے گا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

resturant

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کی آمد سے قبل صحت دشمن مافیا کی شامت آگئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے شوکت خانم روڈ، جوہر ٹاون میں واقع معروف11ریسٹورنٹس کی چیکنگ کرکے9 کو 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے جبکہ 2 کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹس جاری کئے۔

تفصیلات کیمطابق72 لٹر استعمال شدہ ناقص آئل،بھاری مقدار میں زائد المیعاد کیچپ،ممنوعہ چائنیز سالٹ تلف کیا گیا۔عاصم جاوید نے کہا کہ استعمال شدہ آئل میں فرائنگ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی،کچن ایریا میں صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پائے گئے،ایکسپائر اشیا اور استعمال شدہ آئل تلف کرنے کا انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔

انہوں نی مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ماہ مبارک سے قبل خوراک کے ہر چھوٹے بڑے کارروبار کو چیک کیا جائے گا،خوراک کی تیاری میں ناقص مضر صحت اجزا استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،لاہوریوں تک غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کریک ڈاون جاری ہے،خوراک کے معیار میں بہتری کے لیے بین الاقوامی طرز پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔