اقوام متحدہ ۔ 7 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے” سیفر انٹر نیٹ ڈے“ کے موقع پر اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہر آدھے سیکنڈ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بچوں میں ایک بچے کا اضافہ ہوتا ہے اور یہ تعداد ایک دن میں ایک لاکھ75 ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔ یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں انٹر نیٹ تک رسائی بارے خبردار کرتے ہوئے کہا …
یونیسیف کا سیفر انٹرنیٹ ڈے کے موقع پر بچوں کے لئے انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال پر زرو

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 7 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے” سیفر انٹر نیٹ ڈے“ کے موقع پر اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہر آدھے سیکنڈ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بچوں میں ایک بچے کا اضافہ ہوتا ہے اور یہ تعداد ایک دن میں ایک لاکھ75 ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔ یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں انٹر نیٹ تک رسائی بارے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کو جہاں نئے مواقع اور فائدے ملتے ہیں وہیں انہیں نقصان دہ مواد، جنسی استحصال اور ان کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال جیسے خطرات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بحر الکاہل کے خطہ کے لئے یونیسیف کے نمائندہ شیلڈون یٹ نے کہا ہے کہ ”دی سٹیٹ آف دی ورلڈ چلڈرن2017“ کے خاکہ کے مطابق دنیا بھر میں انٹر نیٹ استعمان کرنے والے تین صارفین میں سے ایک بچہ ہے لیکن بچوں کو انٹرنیٹ استعمال کرنے کے خطرات سے بچانے کے لئے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے گئے۔








