اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے انسانی امداد کے تسلسل میں یونیسیف کی شیڈولڈپرواز منگل کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان لے کر آنے والی پرواز کا استقبال یونیسیف اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے کیا۔ پاکستان نے یونیسیف کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے انسانی امداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے یونیسیف سے اظہار تشکر کیا ہے