یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں یوم اقبال کے حوالہ سے سیمینار 6نومبر کو منعقد ہو گا

107
یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں یوم اقبال کے حوالہ سے سیمینار 6نومبر کو منعقد ہو گا

سیالکوٹ۔2نومبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں حسب روایت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کی سرپرستی میں اقبال چیئر کے زیر انتظام یوم اقبالکےحوالہ سے سیمینار 6نومبر بدھ صبح 10بجے عبد الغنی آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا جس میں مہمان خصوصی حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پوتے منیب اقبال ہوں گے۔

منیب اقبال اپنے خطاب میں فکر اقبال کی روشنی میں نوجوانوں کے حال اور روشن مستقبل کے حوالے سے خیالات کا اظہار کریں گے ۔