یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے وفد کا لاہور گریژن کا دورہ، طلباءو اساتذہ کو پاک فوج کے تنظیمی اور دفاعی صلاحیت سے متعلقہ امور سے آگاہ کیا گیا، آئی ایس پی آر

140

راولپنڈی ۔ 3 اگست (اے پی پی)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلباءو طالبات اور فیکلٹی ممبران نے لاہور گریژن میں دفاعی یونٹس ‘فارمیشنز میں پورا دن گزارا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اس دورے کے دوران طلباءو طالبات کو پاک فوج‘پاک فوج کے تنظیمی اور دفاعی صلاحیت کے معمول کے امور کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔طلباءو طالبات اور فیکلٹی ممبران کے دورے کا آغاز شہداءکی یارگار پر حاضری سے ہوا۔شرکاءنے شہداءپاک فوج کے خراج عقیدت پیش کیا ۔طلباءو طالبات نے فیلڈ انفارمیشن کا دورہ بھی کیا جہاں پر افسران اور جوانوں کے ساتھ تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔قبل ازیں طلباءو طلبات نے ڈسپلے سینٹر میں اسلحہ ‘جدید آلات ‘ چھوٹے ہتھیاروں اور فائرنگ رینج کا جائزہ بھی لیا ۔پروگرام کا اختتام واہگہ باڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب سے ہوا ۔طلباءو طالبات نے پاک فوج کے بلند حوصلوں ‘ عزم اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ساری زندگی یاد رہنے والا یہ موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔