اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) نیول ایئر سٹیشن اورماڑہ میں رن وے اور کیڈٹ کالج اورماڑہ میں نئے تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں جمعرات کو منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں آمد پر کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ کیڈٹ کالج اورماڑہ میں اکیڈمک …
تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیڈٹ کالج کے اساتذہ کرام تعلیم و تربیت کے علاوہ کیڈٹس کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں، ایڈمرل محمد ذکاءاللہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) نیول ایئر سٹیشن اورماڑہ میں رن وے اور کیڈٹ کالج اورماڑہ میں نئے تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں جمعرات کو منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں آمد پر کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ کیڈٹ کالج اورماڑہ میں اکیڈمک بلاک کے افتتاح کے بعد نیول چیف نے پراجیکٹ پر کام کرنے والے ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں منصوبہ وقت پر مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پراجیکٹ ٹیم کی لگن کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ قوم سازی کے عمل میں کالج اہم کردار ادا کرے گا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کیڈٹ کالج کے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ تعلیم و تربیت کے علاوہ کیڈٹس کی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دیں۔ کیڈٹ کالج اورماڑہ کا افتتاح جون 2012ءمیں کیا گیا تھا اور 2013ءمیں ایک عارضی عمارت میں یہاں پر کلاسوں کا آغاز ہوا۔ کالج کے قیام کا بنیادی مقصد بلوچستان کی نوجوان نسل کو دیگر صوبوں کی طرح معیاری تعلیم دینے کے ذریعے ملک کے مرکزی سماجی و اقتصادی دھارے میں لانا ہے۔ اپنے قیام سے لیکر اب تک کالج سے کیڈٹوں کے پانچ بیچز داخل ہو چکے ہیں۔








