یونیورسٹی آف لاہور کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات کا پارلیمنٹ ہائوس کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف لاہور کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے 24 رکنی طلبہ و طالبات نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کو پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خوش آمدید کہا۔ وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں پارلیمنٹ کی تاریخ، قانون سازی کے مراحل، سینیٹ کے کردار اور آئینی ذمہ داریوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف لاہور کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے 24 رکنی طلبہ و طالبات نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کو پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خوش آمدید کہا۔ وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں پارلیمنٹ کی تاریخ، قانون سازی کے مراحل، سینیٹ کے کردار اور آئینی ذمہ داریوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں وفد کو گلی دستور کا دور ے کے دوران پاکستان کے آئینی ارتقاء اور تاریخی قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلبہ کے وفد کو سینیٹ ہال کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں انہیں ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار اور پارلیمانی روایات سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔وفد نے اس مطالعاتی دورے کو نہایت موثر، معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے سینیٹ حکام کی جانب سے رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

 

مزید خبریں