اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ءکے دوران ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے زیر انتظام یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز راوی کیمپس پتوکی میں تحقیقی سرگرمیوںکے اضافہ کےلئے 35کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ دو ارب51 کروڑ20لاکھ روپے لگایا گیا تھا جبکہ 30جون2019 ءتک منصوبہ کےلئے ایک ارب 35کروڑ35 لاکھ 32 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں اور آئندہ مالی سال کے دوران منصوبہ کےلئے 35کروڑ روپے کے مزید فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل سے جدید تحقیق کی سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔