26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف انجنیئرنگ لاہور میں پانی کی حفاظت اور موسمیاتی تبدیلی پر...

یونیورسٹی آف انجنیئرنگ لاہور میں پانی کی حفاظت اور موسمیاتی تبدیلی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پانی کی حفاظت اور موسمیاتی تبدیلی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی میزبانی سینٹر آف ایکسیلنس ان واٹر ریسورس انجینئرنگ یو ای ٹی لاہور، یو ایس پی سی اے ایس-ڈبلیو ایم یو ای ٹی جامشورو اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے کی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیرنے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورکانفرنس کا افتتاح کیا۔ کانفرنس میں اندرون و بیرون ممالک سے ماہرین نے پانی کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے وسائل کے انتظام کے مختلف پہلوں پر اپنے تجربات بیان کیے، جن میں مصنوعی ذہانت (AI) کا کردار، سیلاب اور خشک سالی کا انتظام، مربوط پانی کے وسائل کا انتظام، ٹیکنالوجی اور اختراعی حل، پالیسی اور حکمرانی، خطرے کا انتظام، سماجی اور اقتصادی جہتیں، پانی، توانائی اور کھانے کے وسائل کا تعلق، قدرتی آفات کے انتظام اور لچک اور دیگر خصوصی موضوعات شامل تھے۔

- Advertisement -

کانفرنس میں مختلف فیکلٹیزکے ڈینز، تدریسی شعبوں کے سربراہان، اور دنیا بھر سے نامور تعلیمی اداروں سے ماہرین نے بھرپور شرکت کی، جن میں امریکہ، جرمنی، چین، ملائشیا، برطانیہ اور نیپال شامل ہیں۔انہوں نے پانی کی حفاظت اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم مسائل پر دل چسپ مباحثوں میں حصہ لیا۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے پانی کی حفاظت اور موسمیاتی تبدیلی کے سنگین چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے شرکا کو حوصلہ دیا کہ وہ مستقبل کے لیے اختراعی اور عملی حکمت عملیوں کی تشکیل میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں۔کانفرنس کل جمعرت کو بھی جاری رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553545

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں