اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ وژن کا ایک اہم سنگ میل ہے ، ہم نوجوانوں کے رابطے بڑھا کر پیداواری عمل میں اضافہ کر سکتے ہیں، یونیورسٹی کے قیام سے جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ …
یونیورسٹی کے قیام سے جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی رواداری اور مذہبی تحقیق سمیت صوفی ازم کو فروغ ملے گا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ وژن کا ایک اہم سنگ میل ہے ، ہم نوجوانوں کے رابطے بڑھا کر پیداواری عمل میں اضافہ کر سکتے ہیں، یونیورسٹی کے قیام سے جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی رواداری اور مذہبی تحقیق سمیت صوفی ازم کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ نے اپنی میراث دوسروں کے حوالہ کر دی ہے اور وزیراعظم اس کو واپس لانا چاہتے ہیں، القادر یونیورسٹی دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے اور ہم آہنگ ہونے کیلئے ہمیں علامہ اقبال اور قائداعظم کے ارشادات اور اور حضورۖ کی تعلیمات کی روشنی میں کام کرے گی۔ وزیراعظم آج یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے نہیں جا رہے بلکہ وہ بیج بونے جا رہے ہیں جس سے مسقبل میں پاکستان کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری سے یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا جہاں پر مذاہب پر تحقیق کے ساتھ ساتھ حضورۖ کی تعلیمات پر تحقیق ہو گی اور یہ دنیا میں اسلام کا اصل چہرہ پیش کرے گی کیونکہ ماضی میں اسلام کو دہشت رگدی سے جوڑ دیا گیا جبکہ اسلام مکمل ہم آہنگی ، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ادارہ وزیراعظم کی سوچ سے ہم آہنگ ادارہ ہے، وزیراعظم عمران خان کی نئے پاکستان کی سوچ اور اس کی منزل کی طرف پیش قدمی میں یہ یونیورسٹی اہم کردار ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ القادر یونیورسٹی آنے والی نسلوں کو قرآن اور سیرت سے بھی روشناس کرائے گی، یہی اس کا بنیادی مقصد ہے، یونیورسٹی معاشرے کی تشکیل میں بڑی معاون ثابت ہو گی جس سے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔








