یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی یو ایس سی کے وفد سے ملاقات

77
Rana Tanveer Hussain

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کویوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے، یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوں گے اور گورنمنٹ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔