یوکرینی صدر نےاولیکسی ریزنیکوف کی جگہ روستم عمروف کووزیر دفاع نامزد کر دیا

83

کیف ۔4ستمبر (اے پی پی):یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اولیکسی ریزنیکوف کی جگہ رستم عمروف کو وزیر دفاع نامزد کر دیا ہے، جو یوکرینی پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان انہوں نے جنوبی اوڈیسا کے علاقے میں روسی ڈرون کے حملے کا مقابلہ کرنے کے چند گھنٹے بعد کیا جس نے نیٹو کے رکن رومانیہ کی سرحد پر ڈینیوب بندرگاہ کو نشانہ بنایا تھا۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وزارت کو بڑے پیمانے پر فوج اور معاشرے دونوں کے ساتھ بات چیت کے نئے طریقوں اور دوسرے فارمیٹس کی ضرورت ہے۔ رستم عمروف ایک کریمیائی تاتار ی اور گزشتہ سال سے سٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ بھی ہیں ۔