یوکرین اور امریکا کے درمیان سکیورٹی گارنٹی کی دستاویز تیار ہے، ولودیمیر زیلنسکی

کیف۔26جنوری (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اور امریکا کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی گارنٹی کی دستاویز تیار ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دورہ لتھوانیا کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین اور امریکا کے درمیان دو طرفہ سکیورٹی گارنٹی کی دستاویز تیار ہے ، دستاویز پر دستخط کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے …

کیف۔26جنوری (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اور امریکا کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی گارنٹی کی دستاویز تیار ہے۔

سی جی ٹی این کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دورہ لتھوانیا کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین اور امریکا کے درمیان دو طرفہ سکیورٹی گارنٹی کی دستاویز تیار ہے ، دستاویز پر دستخط کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے امریکا کی طرف سے اطلاع کا انتظار ہے۔

مذاکرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تینوں فریقین یوکرین، امریکا اور روس کو سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے ، امریکا اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکلات بہت ہیں لیکن یوکرین کا موقف تبدیل نہیں ہوگا اور وہ اپنی سرزمین سے دستبردار نہیں ہو گا۔