یوکرین اور سوڈان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے معاہد ے

92
King Salman Relief Center
King Salman Relief Center

نیویارک۔29ستمبر (اے پی پی):سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یوکرین اور سوڈان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدوں پر دستحط کیے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر یوکرین اور سوڈان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لئے 3 ملین ڈالے کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

معاہدوں کا مقصد یوکرین اور سوڈان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے انسانی ہمدردی کے کاموں کی سپورٹ کرنا ہے۔یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی تنظیموں اور انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ کوآرڈینیشن کو بڑھانے کےلیے مرکز کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ دنیا بھر میں مختلف بحرانوں میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے