یوکرین مشرقی افریقا میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولے گا، کینیاصدر نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):یوکرین مشرقی افریقا میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولے گا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے صدر ولیئم روٹو نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مشرقی افریقہ میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولنے کا وعدہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ کینیاروس۔یوکرین جنگ کے پُر امن حل کا حامی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے دائرہ کار میں نیویارک میں دو طرفہ ملاقات کی ہے۔واضح رہے کہ برّاعظم افریقا کے 25 ممالک اپنی سالانہ گندم کی ضرورت کا ایک تہائی روس اور یوکرین سے پورا کرتے ہیں۔روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی بڑھتی ہوئی اناج کی قیمتوں کے باعث مشکلات کے شکار افریقی ممالک نے روس اور یوکرین کے درمیان صلح کے لئے مفاہمتی کارروائی شروع کروائی ۔افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسی فائق محمد نےبیان میں بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کے کالعدم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور فریقین سے سمجھوتہ جاری رکھنے کی اپیل کی تھی۔

46
کینیا صدر

نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):یوکرین مشرقی افریقا میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولے گا۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے صدر ولیئم روٹو نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مشرقی افریقہ میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولنے کا وعدہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ کینیاروس۔یوکرین جنگ کے پُر امن حل کا حامی ہے۔

دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے دائرہ کار میں نیویارک میں دو طرفہ ملاقات کی ہے۔واضح رہے کہ برّاعظم افریقا کے 25 ممالک اپنی سالانہ گندم کی ضرورت کا ایک تہائی روس اور یوکرین سے پورا کرتے ہیں۔

روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی بڑھتی ہوئی اناج کی قیمتوں کے باعث مشکلات کے شکار افریقی ممالک نے روس اور یوکرین کے درمیان صلح کے لئے مفاہمتی کارروائی شروع کروائی ۔

افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسی فائق محمد نےبیان میں بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کے کالعدم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور فریقین سے سمجھوتہ جاری رکھنے کی اپیل کی تھی۔