یوکرین کو دی گئی امداد کی منی بیک گارنٹی چاہتے ہیں، امریکا

80
Donald Trump
Donald Trump

واشنگٹن ۔24فروری (اے پی پی):امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم یورپی اتحادی یوکرین کو تین سالہ جنگ میں اب تک دی گئی امریکی امداد کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اربوں ڈالر کی رقم واپس لینا چاہتا ہے۔ العربیہ کے مطابق امریکی صدر واشنگٹن سے باہر ری پبلکنز سالانہ کانفرنس ‘ کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ امداد روس یوکرین جنگ کے سلسلے میں جوبائیڈن انتظامیہ نے دی ہے۔ جبکہ امریکہ نے کیف کے ساتھ معدنی وسائل کے لیے بات چیت بھی شروع کر دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں روسی صدر کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں۔ اس لیے میں کوشش کررہا ہون کہ امریکی رقم واپس لوں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے امداد ویسے ہی دے دی۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ ہم ان سے تمام رقم کے بدلے کچھ لینا چاہیں تو وہ بھی ہمیں دے دیں۔انہوں نے کہا کہ میں یوکرین سے عام طور پر نہ لی جانے والی زمین اور تیل کا مطالبہ کر رہا ہوں۔

جو بھی ہم ان سے حاصل کر سکیں۔ ہم اپنی رقم واپس لینا چاہتے ہیں تو یہ غیر منصفانہ یا ناجائز نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیکھیں گے ، لیکن مجھے لگتا ہے ہم ایسے کسی معاہدے کے قریب ہیں اور ہم مزید قریب ہوں گے ، کیونکہ وہ ایک خوفناک صورت حال رہی ہے۔