اقوام متحدہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):یوکرین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 30 اکتوبر کو ہوگا۔ تاس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے مستقل مشن نے، جو اس وقت کونسل کی صدارت کر رہے ہیں، نےکہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 30 اکتوبر کو یوکرین پر ایک اجلاس منعقد کرے گی۔ مشن نے کہا کہ یوکرین میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک میٹنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔
اس کی درخواست یوکرین نے کی جبکہ امریکا، فرانس، برطانیہ، جاپان، جنوبی کوریا، سلووینیا اور مالٹا نے حمایت کی تھی۔روسی مشن نے 31 اکتوبر کو "یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی ترسیل اور یوکرائنی بحران کے پرامن حل کے تناظر میں ان کے نتائج” پر ایک میٹنگ کی درخواست کی۔