برسلز۔7مارچ (اے پی پی):یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ پیر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ العربیہ کے مطابق یوکرینی صدر یہ بات برسلز میں یورپی سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر بتائی۔
یوکرین کے صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان کا یہ وژن ہے کہ حقیقی امن امریکا کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ وولودیمیر زیلنسکی نے واضح کیا کہ یوکرین کا وفد سعودی دار الحکومت ریاض میں ہی رہے گا تا کہ امریکی شراکت داروں کے ساتھ کام کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک امن کا خواہاں ہے۔