نیلسن۔7مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کوسیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ ویمنز کو سری لنکن ویمنز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی خواتین …
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ 9 مارچ کوکھیلا جائے گا

مزید خبریں
نیلسن۔7مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کوسیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ ویمنز کو سری لنکن ویمنز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔ سری لنکن ویمنز ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ون ڈے سیریز کے دو میچز ہوچکے ہیں۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 مارچ کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سوزی بیٹس لیڈ کریں گی جبکہ سری لنکن ویمنز ٹیم کو چماری اتھاپتھو لیڈ کریں گی۔
ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد سری لنکن ویمنز ٹیم سنچورین پہنچے گی جہاں وہ میزبان کیوی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14مارچ کو ہیگلے اوول، سنچورین کے مقام پر کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16مارچ کو اسی مقام ہیگلے اوول، سنچورین میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18مارچ کو یونیورسٹی اوول،ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔








