یوکرین کے صدر کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی ، ڈونلڈ ٹرمپ

157

واشنگٹن ۔17دسمبر (اے پی پی):امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو آئندہ ماہ اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی ۔

آر آئی اے نووستی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے اس سوال کہ کیا انہوں نے یوکرین کے صدر کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا ہے ، نومنتخب صدر نے جواب دیا کہ نہیں، میں نے ان کو دعوت نہیں دی لیکن اگر وہ خود آنا چاہیں تو آسکتےہیں۔

انہوں نے اس موقع پر مذکورہ تقریب میں چینی صدر کی شرکت کے حوالے سے شکوک و شہبات کا بھی اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سےیوکرین کو روس کے خلاف امریکی ہتھیاروں سے حملوں کی اجازت دینے کے فیصلے کو غلط اور احمقانہ قرار دیا۔