یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن پاکستان میں نجی شعبے کے ذریعے موسمیاتی فنانسنگ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر

54
%%title%% وفاقی وزیر اسد عمر کا ویب پورٹل اور موبائل ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب

واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں نجی شعبے کے ذریعے موسمیاتی فنانسنگ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے۔

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفارتخانہ میں یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر دیو جگادیسن سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے وفاقی وزیر اسد عمر سے پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں ملاقات کی-

جگادیسن نے وفاقی وزیر اسد عمر کو ڈی ایف سی کے مشن اور پاکستان میں ان کی مصروفیات سمیت اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ڈی ایف سی تمام پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہے جو کاروباری مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

دونوں فریقین نے منصوبوں کے سلسلہ میں تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں اور ذرائع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ڈی ایف سی کی پاکستان میں دیرینہ دلچسپی اور مسلسل سرمایہ کاری پر انکا شکریہ ادا کیا۔ڈی ایف سی پاکستان میں پبلک سیکٹر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کے ساتھ علاقائی رابطے کے منصوبوں کی مالی معاونت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ڈی ایف سی پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں نجی شعبے کے ذریعے موسمیاتی فنانسنگ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے۔وفاقی وزیر نے کوویڈ۔ 19 کے وبائی مرض سے لڑنے میں تعاون کے بے پناہ امکانات پر بھی روشنی ڈالی جس میں خاص کر ویکسین کی خریداری اور پیداوار شامل ہے۔دونوں فریقوں نے ترجیحی منصوبوں کا پورٹ فولیو تیار کرنے اور مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔