یو ایس اوپن ،ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،ایلینا ریباکینا،جیسمین پاؤلینی،نائومی اوساکا اور جسیکاپیگولا ویمن سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

115
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

نیویارک۔28اگست (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ،قزاخستان کی ایلینا ریباکینا،اٹلی کی جیسمین پائولینی ،جاپان کی نائومی اوساکا اور امریکی سٹار جسیکا پیگولا یو ایس اوپن ویمن سنگلز کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ، چین کی ٹینس سٹار شوائی ژینگ،امریکا کی ڈینیئل روزکولنز اور لٹویا کی جیلینا اوسٹاپنکو خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

ویمن سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پولش ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار آئیگاسویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کمیلا سٹینسلاوونا راکھیمووا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7(6-8)سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی بھی کرلیا۔

قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر لی ،ا نہوں نے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میں آسٹریلوی حریف دستانی گیبریلا آیاوا کو 1-6 اور 6-7(1-7)سے مات دی،اٹلی کی جیسمین پائولینی نے سخت مقابلے کے بعد کینیڈین حریف بیانکا وینیسا اینڈریسکو کو 6-7(5-7)،6-2 اور 4-6 سے شکست دی ۔ خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے ابتدائی رائونڈ کے دیگر میچز میں جاپان کی نائومی اوساکا اور امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا نے اپنے میچز جیت کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔