یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا،وزیر خارجہ

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے انڈر سیکرٹری جنرل کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی امداد کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔