23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیو ایس ایڈ کا خاتمہ ، تنقیدی رپورٹ کے بعد انسپکٹر جنرلپال...

یو ایس ایڈ کا خاتمہ ، تنقیدی رپورٹ کے بعد انسپکٹر جنرلپال مارٹن برطرف

- Advertisement -

واشنگٹن ۔12فروری (اے پی پی):امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے انسپکٹر جنرل پال مارٹن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ العربیہ کے مطابق ایجنسی کو ختم کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں پر ان کے دفتر نے ایک تنقیدی رپورٹ شائع کی جس کے ایک دن بعد ان کی برطرفی عمل میں آئی۔

حساس معاملات پر بات کرنے کی بنا پر یو ایس ایڈ کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مارٹن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پال مارٹن دسمبر 2023 سے ایجنسی کے انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

- Advertisement -

اس عہدے کے لیے امریکی سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔صدارتی عملے کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرینٹ مورس نے ای میل کے ذریعے مارٹن کو فیصلے کی اطلاع دی۔ ای میل کی ایک نقل کے مطابق مورس نے مارٹن کو بتایا کہ یو ایس ایڈ کے انسپکٹر جنرل کے طور پر ان کا عہدہ فوری نفاذ کے ساتھ ختم کر دیا گیا۔فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور وائٹ ہاؤس نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559581

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں