یو این ایچ سی آر پاکستان کی ٹویٹر پر مخیر حضرات سے بیوہ افغان مہاجر خواتین اور یتیم بچوں کے لیے تعاون کی اپیل

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین ( یو این ایچ سی آر) پاکستان نے ٹویٹر پر ماہ رمضان المبارک ،کووڈ۔19 میں مخیر حضرات سے افغان مہاجرین ، بیوہ اور یتیم بچوں کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ ایک ہنر مند افغان مہاجر خواتین اپنے ہنر کے ذریعے خودکو با …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین ( یو این ایچ سی آر) پاکستان نے ٹویٹر پر ماہ رمضان المبارک ،کووڈ۔19 میں مخیر حضرات سے افغان مہاجرین ، بیوہ اور یتیم بچوں کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ ایک ہنر مند افغان مہاجر خواتین اپنے ہنر کے ذریعے خودکو با اختیار بنانے کی جدو جہد میں مصروف تھیں لیکن موجودہ وبا نے انہیں ذرائع آمدن سے محروم کر دیا ہے۔ رحمت کے مہینے میں آپ کا تحفہ بہت سے لوگوں کے لئے امید اور ضروریات کے احساس کو زندہ کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔