لاہور۔10اکتوبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں دماغی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے "دماغی صحت پر خاموشی کے خاتمے” کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیمینار ہال میں سینئر وارڈن ڈاکٹر محمد مشتاق،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر،ایڈوائزر سوسائٹی آف سٹوڈنٹس زیمل،پبلک ریلیشن آفیسر شاہدہ نذیر، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یو ای ٹی کی ماہر نفسیات طیبہ مشتاق نے کہا کہ ڈھائی کروڑ پاکستانی ذہنی بیماریوں کا شکار، صرف500معالج دستیاب ہیں، پاکستانی شہری خوف کی فضا میں سٹیرو ٹائپس کے زیر سایہ جی رہے ہیں،
ڈاکٹر سے علاج شہریوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے مگر ہمارا المیہ ہے کہ یہاں نفسیات امراض کو نظر انداز کیا جاتا ہے، ۔ڈی ایس اے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بیماری، ذہنی عارضہ یا کسی قسم کا نفسیاتی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عوامی ایشو ہے کیونکہ یہ ہر جگہ موجود ہے۔سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر آصف علی قیصر اور ڈاکٹر محمد مشتاق نے مہمان مقرر کو سووینئر پیش کیا۔