اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 36 ہزار پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متحدہ عرب امارات کے 2روزہ دورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار بخاری نے کہا کہ کورونا وباءکے اثرات کے نتیجہ میں ریجن کے دوسرے ممالک کے مقابلہ …
یو اے ای حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا وباءکے بعد پاکستانیوں کو ملازمتوں کے لئے ترجیح دی جائے گی، معاون خصوصی سیّد ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 36 ہزار پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متحدہ عرب امارات کے 2روزہ دورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار بخاری نے کہا کہ کورونا وباءکے اثرات کے نتیجہ میں ریجن کے دوسرے ممالک کے مقابلہ میںمتحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں کم افراد بیروزگار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وباءپر قابو پانے کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کئی ملین پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا وباءکے بعد پاکستانی شہریوں کو ملازمتوں کے لئے ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہنر مند افراد کو ملازمتوں کے لئے باہر بھیجا جائے اور اسی لئے اس وقت 30 فیصد ہنرمند پاکستانی ملازمتیں حاصل کر چکے ہیں ۔








