یو اے ای میں عرب شہری کو جرمانہ اور ایک سال کے لیے ایکس اکاؤنٹ بند

ابوظہبی ۔3اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی اپیل کورٹ نے فوجداری عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عرب شہری کو سوشل میڈیا کے ذریعے دوسرے شخص کی توہین کے الزام میں پانچ ہزار درہم جرمانہ اور ایک سال کے لیےایکس اکاؤنٹ بند کرنے حکم دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایک عرب شہری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے …

ابوظہبی ۔3اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی اپیل کورٹ نے فوجداری عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عرب شہری کو سوشل میڈیا کے ذریعے دوسرے شخص کی توہین کے الزام میں پانچ ہزار درہم جرمانہ اور ایک سال کے لیےایکس اکاؤنٹ بند کرنے حکم دیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایک عرب شہری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اس کی توہین کی ہے جس سے اسے اور اس کے خاندان کو شدید اخلاقی نقصان پہنچا ہے، جس سے ایک لاکھ درہم کا معاوضہ دلوایا جائے، عدالت میں ایکس اکاؤنٹ پر عرب شہری کی توہین آمیز تمام پوسٹوں کے شواہد پیش کیے گئے۔درخواست گزار نے اس کی رپورٹ پولیس سٹیشن میں درج کرائی اور دبئی پبلک پراسیکیوشن میں عرب شہری کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا اور بعدازاں اسے فوجداری عدالت کے حوالے کیا گیا۔ اپیل کورٹ نے تمام شواہد و بیانات کے بعد جرمانے اور ایکس اکاونٹ کی بندش کا حتمی فیصلہ جاری دیا۔