32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومقومی خبریںیو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا پرسٹائن...

یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا پرسٹائن پرائیویٹ سکول دبئی کا دورہ

- Advertisement -

دبئی۔29مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی میں پرسٹائن پرائیویٹ سکول کا دورہ کیا جہاں سکول کی بانی ڈائریکٹر شاہدہ سلام، عبدالسلام اور سکول انتظامیہ کے دیگر سینئر ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران شاہدہ سلام نے سفیر کو 1992ء میں سکول کے قیام سے لے کر اب تک کے سفر کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پرسٹائن پرائیویٹ سکول نے فائونڈیشن سٹیج سے لے کر اے لیول تک 47 متنوع قومیتوں کی نمائندگی کرنے والے طالب علموں کو مسلسل معیاری تعلیم فراہم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکول رواداری، باہمی احترام اور شمولیت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اس نے کئی باوقار اعزازات حاصل کئے ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سکول کے پرائمری اور سیکنڈری سیکشنز سمیت سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز، آرٹ اور میوزک رومز، کھیل کے میدانوں اور دیگر اہم سہولیات کا دورہ کیا۔ وہ طالب علموں کی تعلیمی کامیابیوں، مہارتوں اور مجموعی طور پر سیکھنے کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوئے۔

سفیر نے مختلف کلاسوں میں طلباء کے ساتھ کھل کر بات چیت کی اور ان کے اعتماد اور واضح سوچ کو سراہا۔ متحدہ عرب امارات میں تعلیم کے لئے سکول کے تعاون کو سراہتے ہوئے سفیر فیصل ترمذی نے پرسٹائن پرائیویٹ سکول کے بانی اراکین اور انتظامیہ کی تدریسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مخلصانہ کاوشوں کی تعریف کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602709

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں