یو اے ای کی توانائی کمپنی نے سمندر میں 111 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کر لیا

166
UAE
UAE

ابوظہبی۔10جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی توانائی کی کمپنی این ایم ڈی سی نے تائیوان میں سمندر میں 111 کلو میٹر طویل آئل پائپ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کر لیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق این ایم ڈی سی، انرجی (سابق نیشنل پٹرولیئم کانسٹرکشن کمپنی)کو تائیوان کی پاور کمپنی ’’تائی پاور‘‘ کی جانب سے تنگ۔سیاؤ پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کی تجدید کے منصوبے کے لیے ای پی سی (انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن) کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں پائپ لائن کی تنصیب، ساحلی کام اور کھدائی کے بڑے پیمانے پر کام شامل ہیں۔اس 1.136 بلین ڈالر کے منصوبے میں تائیوان کے مغربی ساحل پر تائچونگ اور تنگ۔سیاؤ کے درمیان 10 میٹر سے 55 میٹر کی گہرائی پر 111 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر پائپ لائن کی ڈیزائن، تعمیر اور تنصیب شامل ہے۔ اس کے ساتھ تقریباً 6 ملین مکعب میٹر کھدائی کے کام اور ساحلی تعمیرات بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔یہ منصوبہ این ایم ڈی سی انرجی کی قیادت میں اور این ایم ڈی سی ڈریجنگ اینڈ میرین کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے مکمل کیا جائے گا