یو اے ای کے سفیر حامد عبید ابراہیم الظہبی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ۔ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیم الظہبی نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی میڈیا سینٹر کے مطابق یو اے ای کے سفیر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دو طرفہ باہمی دلچسپی اورسیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ سفیر نے عمران خان کی قیادت میں ملکی سلامتی اور ترقی کے …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیم الظہبی نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی میڈیا سینٹر کے مطابق یو اے ای کے سفیر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دو طرفہ باہمی دلچسپی اورسیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ سفیر نے عمران خان کی قیادت میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سفیر کا بنی گالا آمد پر خیر مقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔