اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) ایم ڈی یو ٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سٹورز پر اشیائے خورد و نوش معیاری اور مارکیٹس ریٹس سے کم پر فروخت کی جا رہی ہیں۔جمعہ کو ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے …
یو ٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورد و نوش معیاری اور مارکیٹس ریٹس سے کم پر فروخت کی جا رہی ہیں، عمر لودھی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) ایم ڈی یو ٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سٹورز پر اشیائے خورد و نوش معیاری اور مارکیٹس ریٹس سے کم پر فروخت کی جا رہی ہیں۔جمعہ کو ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے بارے خبروں میں صداقت نہیں ہے جبکہ عید الاضحی کے موقع پر صارفین کو عید پیکج کے تحت ریلیف دیا گیا جو عید کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر معیاری اشیائے خورد و نوش مارکیٹس ریٹس سے کم میں فروخت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کی سیل میں دوگنا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کارپویشن صارفین کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔عمر لودھی نے بتایا کہ ملک بھر کی تمام شاخوں پر بر وقت سامان کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ایک ہی چھت تلے تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے صارفین کی مشکلات میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز تک ملک کے بڑے شہروں میں میگا سٹورز اپنا کام شروع دیں گے اور یہ منصوبہ ایک انقلابی اقدام ثابت ہو گا۔آٹو میشن پائلٹ پراجیکٹ کے زریعے کرپشن کا خاتمہ اور سپلائی کے نظام میں بہتری آئی ہے موجودہ صورتحال میں کارپوریشن کے پاس اشیائے ضروریہ سمیت تمام آٹیمز کا سٹاک موجود ہے اور کسی بھی چیز کی قلت کا سامنا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے کام ہو رہا ہے ادارہ آئندہ چند ماہ کے دوران اپنی پہلی ساخت بحال کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔








