یو ٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی گئی ، سینیٹر اسحاق ڈار

97
ایکنیک نے 1200 میگاواٹ کے حامل چشمہ نیوکلیئرپاورپراجیکٹ یونٹ 5 منصوبہ سمیت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی
ایکنیک نے 1200 میگاواٹ کے حامل چشمہ نیوکلیئرپاورپراجیکٹ یونٹ 5 منصوبہ سمیت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں یو ٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برانڈڈ گھی کی قیمت میں 8روپے سے 35 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہےجبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 40روپے سے لیکر 78روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی خصوصی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے جس کے تحت سبسڈی گھی پر 20روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے ۔