کراچی۔21 جون(اے پی پی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذوالقعدہ 1441ھ کا چاند نظرنہیں آیا ، یکم ذوالقعدہ1441ھ منگل 23جون 2020ءکوہوگی۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر میٹ کمپلیکس محکمہ¿ موسمیات، کراچی میں اتوار کو منعقد ہوا۔ اجلا س میں مرکزی کمیٹی سے علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی اور زونل …
یکم ذوالقعدہ منگل کو ہوگی‘ مفتی منیب الرحمن

مزید خبریں
کراچی۔21 جون(اے پی پی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذوالقعدہ 1441ھ کا چاند نظرنہیں آیا ، یکم ذوالقعدہ1441ھ منگل 23جون 2020ءکوہوگی۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر میٹ کمپلیکس محکمہ¿ موسمیات، کراچی میں اتوار کو منعقد ہوا۔ اجلا س میں مرکزی کمیٹی سے علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے حافظ محمدسلفی، قاری نذیر احمد نعیمی ، مولانا صابر نورانی ، علامہ سید علی کرار نقوی ،قاری محمداقبال اورمولانامحمدعرفان رضوی نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کے لئے محکمہ¿ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز ا ور سپارکو سے ڈپٹی منیجر اسپیس اینڈ سائنس غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ پاکستان بھر میںصوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا، کچھ مقامات پر مطلع صاف تھا ۔ملک بھر میں کسی مقام سے بھی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئیں، محکمہ¿ موسمیات نے بھی اپنے تمام مراکز سے اور جامعة الرشید کے تمام مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی ہے،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ذوالقعدہ1441ھ منگل 23جون 2020ءکو ہوگی۔








