یکم ستمبر سے اب تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 68 خاندان وطن واپس پہنچ گئے، ترجمان یو این ایچ سی آر

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے یکم ستمبر سے اب تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 68 خاندان افغانستان واپس پہنچ گئے۔ بدھ کو یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن کے دوران رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل عارضی …

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے یکم ستمبر سے اب تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 68 خاندان افغانستان واپس پہنچ گئے۔ بدھ کو یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن کے دوران رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل عارضی طور معطل کیا گیا تھا جسے یکم ستمبر سے دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی کے نتیجے میں اب تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 68 خاندان جبکہ 288 افراد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ قیصر خان نے کہا کہ این ایچ سی آر کی جانب سے وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو فی خاندان 200 ڈالر ادا کیے جا رہے ہیں۔