یکم سے 4 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا، یکم سے 04 اپریل تک لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ ،حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہا الدین لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں شید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا، یکم سے 04 اپریل تک لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ ،حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہا الدین لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں شید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے بچائو کےلئے محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے مقامات پر ہرگز نہ جائیں۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ کسان اپنے تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھ کر جبکہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔