یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے، ٹرمپ

130
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے اس بیان میں واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس طوفان کی طرف ہے۔ عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کی ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگراموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاوس ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے صدارتی تصدیق نہیں کریں گے جس کے بعد ممکن ہے کہ امریکی کانگریس ایران کے خلاف ایک مرتبہ پھر پابندیاں عائد کر دے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ واضح طور پر کانگریس کو پابندیاں لگانے کی تجویز بھی پیش نہیں کریں گے۔