یہ ہے نیا پاکستان، 2020ء کی گلوبل پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی 5 درجے بہتری جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن گئی، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ ہے نیا پاکستان، 2020ء کی گلوبل پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی 5 درجے بہتری جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن گئی، آج کاروباری حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ ہے نیا پاکستان، 2020ء کی گلوبل پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی 5 درجے بہتری جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن گئی، آج کاروباری حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 40 دن میں بننے والے 250 بیڈز والے جدید آئسولیشن اینڈ انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔