یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین اربوں یورو کی ادائیگیوں کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

برسلز ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) یورپی کمیشن برطانیہ کو2.7 بلین یورو کی ادائیگی کے لیے ایک قانونی نوٹس بھیجے گا۔ ایک بیان کے مطابق برطانیہ کو کسٹمز ڈیوٹی سے متعلقہ یہ رقوم دو ماہ کے اندر اندر یورپی یونین کو ادا کرنا ہوں گی۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں یہ کیس یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت میں بھیج دیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس …

برسلز ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) یورپی کمیشن برطانیہ کو2.7 بلین یورو کی ادائیگی کے لیے ایک قانونی نوٹس بھیجے گا۔ ایک بیان کے مطابق برطانیہ کو کسٹمز ڈیوٹی سے متعلقہ یہ رقوم دو ماہ کے اندر اندر یورپی یونین کو ادا کرنا ہوں گی۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں یہ کیس یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت میں بھیج دیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح بریگزٹ مذاکرات اور یورپی یونین کے برطانیہ کے ساتھ کسٹمز تعلقات مزید پیچیدہ ہو جائیں گے۔