اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ۔27۔فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی خواب چکناچور کر دیے،بھارت خطے میں حالات خراب کرنا چاہتا تھا،پاکستانی آرمڈ فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ پروفیشنل فورس ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہے،بھارتی فوج نہتے نوجواں کو شہید کرتی ہے،نوجوان بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کو خط لکھے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق میں آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے،نہتے کشمیری نو لاکھ بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں،بھارت نے تمام حریت قائدین کو قید کر رکھا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ سیاسی قائدین کے رہائی کے لیے اقدامات اٹھائے،اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔