‏اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر فی بیرل پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے ، چوہدری فواد حسین

103
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏اپوزیشن جماعتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر فی بیرل پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے ؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں۔