اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ملتان ڈرامہ عوام کو ذاتی مقاصد کی خاطر موذی مرض کے خطرے میں جھونکنا ہے۔اتوار کواپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عوامی مقبولیت کی قلعی گوجرانوالا، پشاور جلسیوں اور سب سے بڑھ کے گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھل چکی ہے،دو سیاسی نابالغ اپنی ذاتی انا کی خاطر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔