اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ تصوف اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر کا افتتاح روحانیت، سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک منفرد امتزاج ہے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف ان شعبوں میں تحقیق کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ان کے مابین باہمی ربط کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔