اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےحوالے سےسپریم کورٹ کی رائےتاریخی ہے، بیوپاریوں اورضمیروں کے سوداگروں کیلئےآج برا دن ہے،ووٹوں کیلئےمنڈیاں لگانے والےمایوس ہونگے۔
اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ شفاف انتخابات کے عمران خان کےنظریے کی کامیابی ہے،رائے کی روشنی میں ٹیکنالوجی کےاستعمال سے شفافیت یقینی اورووٹ کی شناخت ممکن ہو جائے گی۔